دنیا

ایران ایٹمی معاہدے میں امریکی واپسی، عرب اسرائیل دوستی معاہدے کو متاثر کر سکتی ہے

شیعہ نیوز : امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی آئندہ حکومت کی واپسی پر سخت انتباہ دیا ہے۔

بلومبرگ چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے ایٹمی معاہدے میں اپنے ملک کی آئندہ حکومت کی ممکنہ واپسی کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مفاہمت اور نرمی اسرائیل کے ساتھ علاقے کے عرب ملکوں کے تعلقات کی استواری کے عمل کو خطرے سے دوچار کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان کے تعلقات کے سمجھوتے پر دستخط کی بنیاد، ایران پر عدم اعتماد کے اصول پر استوار ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئےآ ٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو یکطرفہ طور پر اس بین الاقوامی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اور ایران کے خلاف سخت ترین پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

امریکہ کے حالیہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کی کامیابی کے ساتھ ہی اس بات کی قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں کہ امریکہ کی آئندہ حکومت بین الاقوامی ایٹمی معاہدے میں دوبارہ شامل ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button