مشرق وسطی

عراق کی سلامتی، ارضی سالمیت اور امن کو ایران بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے: روحانی

شیعہ نیوز:ڈاکٹر حسن روحانی نے سنیچر کے روز مصطفی الکاظمی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عراق کے داخلی امور میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کے مخالف ہیں اور اسے عراق اور پورے خطے کے لیے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکیوں نے ہمیشہ ہی خطے میں تخریبی کردار ادا کیا ہے اور عراق سے امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کے عراقی پارلیمنٹ کے بل پر عمل سے اس ملک اور خطے میں امن و ثبات کے قیام میں مدد ملے گي۔ صدر روحانی نے امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے علاقائي ممالک کے ساتھ تعاون پر ایران کی تیاری کا اعلان کیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ایران کو عراق کا دوست اور اچھا ہمسایہ بتایا اور دونوں ملکوں کی ریلوے لائنوں کو جوڑے جانے کے منصوبے کو تہرا اور بغداد کے معاشی و تجارتی تعلقات میں توسیع کی راہ میں ایک اہم قدم قرار دیا۔ انھوں نے عراق میں سلامتی و استحکام کے قیام میں مدد کے لیے ایران کا شکریہ ادا کیا اور ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کو ظالمانہ بتایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button