مشرق وسطی

عالمی برادری فلسطینیوں کے بے دریغ قتل عام کی روک تھام کے لیے فوری اقدام کرے، ایران

شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پیغام میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صیہونی رژیم کے لبنان اور شام پر غاصبانہ قبضے اور غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو دنوں میں صیہونی حکومت غزہ میں ایک خاندان کے نو افراد کو قتل کرچکی ہے اور شہر کے مرکز میں واقع فہمی الجارجوی اسکول کو بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پچاس سے زیادہ بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کا دورہ تہران، فلسطین پر دونوں ممالک مشترکہ موقف رکھتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

بقائی نے پناہ گزین کیمپوں پر قابض رژیم کے حملوں کو جنگی جارحیت کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کی منظم نسل کشی کا تسلسل جانا۔

انہوں نے کہا کہ موثر بین الاقوامی اقدام کے فقدان اور عالمی برادری کی خاموشی کے باعث صیہونی حکومت نہتے فلسطینیوں پر خوف ناک مظالم ڈھا رہی ہے، یہ صورت حال عالمی برادری کی ذمہ داری کو دوگنا کر دیتی ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کے لیے فوری اقدام کرے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ کے باشندوں کے قتل عام میں غاصب رژیم کے حامیوں بالخصوص امریکہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کو براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بین الاقوامی عدالتوں سے اس معاملے کی پیروی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید زور دیا کہ مذکورہ ممالک کو غزہ کے باشندوں کی نسل کشی پر جوابدہ ہونا چاہیے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button