
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
ہندوستان میں مسلمانوں پر ریاستی تشدد، ایران کی شدید مذمت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ رات اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف منظم تشدد کی نئی لہر کی مذمت کرتا ہے۔
محمد جواد ظریف نے ہندوستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ہندوستانی شہریوں کی خوشحالی کو یقینی بنائیں اور قتل و غارت گری کو جاری نہ رہنے دیں اور معاملات کو آئین، گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کریں۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں اب تک مسلمانوں کے خلاف تشدد اور کشیدگی میں 46 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔