مشرق وسطی

ایران نے "حمید نوری” کے ٹرائل کو غیر قانونی قراردیدیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ نے سویڈن کی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ایرانی شہری حمید نوری کی گرفتاری اور اس کے ٹرائل کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان  نے سویڈن کی وزیر خارجہ آین لینڈا  کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ایرانی شہری حمید نوری کی گرفتاری اور اس کے ٹرائل کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے سویڈن کے وزیر خارجہ کے ساتھ باہمی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزير خارجہ نے سویڈن میں ایران مخالف دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں دہشت گرد گروہ ایران کے علاوہ عراق میں بھی سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button