ایران ڈرون انڈسٹری کے 5 ٹاپ ممالک میں شامل ہے۔ جنرل حسن نژاد
شیعہ نیوز : ایرانی بری مسلح افواج میں حضرت ولی عصر(عج) کے یو اے وی گروہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مسلح افواج میں موجود تمام ڈرونز کے پرزوں کو اندروں ملک ہی میں تیار کیا گیا ہے اور ایران یو اے وی انڈسٹری کے 5 ٹاپ ممالک میں شامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل شہرام حسن نژاد نے آج بروز بدھ کو شہر ری میں واقع ’’ مزاحمت، قربانی اور فتح‘‘ کے میوزیم کو’’کیان یو اے وی کا ماڈل‘‘ کے عطیہ کرنے کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علم پر مبنی اور ہائی ٹیک کمپنیوں کیساتھ ساتھ مسلح افواج کے ماہرین کی چوبیس گھنٹے کی کاوشیں اس کامیابی کا باعث بنی ہیں۔
حسن نژاد نے کہا کہ آج ملک میں پر تعمیر کیے گئے ڈرونز میں 200 کلومیٹر کی رینج کیساتھ لڑائی، خود کشی اور جاسوسی کی صلاحیت ہے اور اس میں 18،000 فٹ کی پرواز کی صلاحیت ہے اور 10 گھنٹوں تک مسلسل پرواز کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج میں استعمال ہونے والے ڈرونز، نگرانی، لڑائی اور خودکش کارروائیوں کی نوعیت کے لحاظ سے بہت مختلف ہیں اور آج ایرانی مسلح افواج میں مختلف جنگی تیاریوں کیساتھ پرندوں کے 12 سے زیادہ ماڈلز دستیاب ہیں۔
جنرل حسن نژاد نے ملک کے دفاع کیلئے فوج میں ڈرونز کی مختلف اقسام کے تعمیر کا فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈرونژ ملک کی شمال مشرقی، مغربی اور جنوب مغربی سرحدوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔