ایران نے عراق میں ‘اسرائیل کے اسٹریٹجک مرکز’ پر میزائل برسادیے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران نے عراق کے شمالی شہر اربیل میں میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ایک اسرائیلی اسٹریٹیجک سینٹر کو نشانہ بنایا، ساتھ ہی مزید حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔
عراق کے خودمختار کرد علاقے کے حکام کے مطابق سرحد پار سے آنے والے 12 بیلسٹک میزائلز نے علی الصبح امریکی مفادات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی اور املاک کو نقصان پہنچا۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی کہ انہوں نے پروجیکٹائل فائر کیے اور دعویٰ کیا کہ وہ ان مقامات کو نشانہ بنا رہے تھے جو امریکا کا صفِ اول کا اتحادی اسرائیل استعمال کررہا تھا۔
اس ضمن میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ’صیہونیوں کی سازشوں اور شرارتوں کے ایک اسٹریٹجک مرکز کو پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے داغے گئے طاقتور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا‘۔