مشرق وسطی

ایران نے برطانوی جاسوس ” نازنین زاغری” کو آزاد کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران نے دوہری شہریت والے دو ایرانی-برطانوی باشندوں کو رہا کر دیا ہے جو بدھ کے روز عمان کے راستے برطانیہ کے لئے روانہ ہو گئے۔ ان دونوں باشندوں کو اسلامی جمہوریہ کے خلاف جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث پونے پر جیل کی سزا دی گئی تھی۔

ایرانی نژاد برطانوی شہری نازنین زاغری کو اپریل سنہ 2016 میں ایران میں جبکہ جنوب مشرقی لندن کے رہائشی آشوری کو اگست 2017 میں حراست میں لیا گیا اور اسرائیل کی جاسوسی ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کے جرم میں 10 برس قید کی سزا دی گئی تھی۔

نازنین زاغری ایسی بیرونی کمپنیوں کے لئے کام کر رہی تھی جو ایران کے اسلامی نظام کی سرنگونی کے لئے میڈیا اور سائیبر منصوبے بنانے اور اسے لاگو کرنے میں ملوث رہی ہے۔

نازنین زاغری اور انوشہ آشوری بدھ کے روز عمان پہونچے تاکہ وہاں سے برطانیہ روانہ ہوں۔

ایران کی وزارت خارجہ نے برطانیہ کے ذریعے ملکی قرض کی ادائگی اور اس خاتون جاسوس کی رہائی کے مابین ربط کی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button