مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے: جنرل محمد باقری

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خطے میں دشمنوں کی فوجی نقل و حرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیارہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پہلی بڑی ڈرون جنگی مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی چاروں یونٹوں نے دفاعی ساز و سامان کی ساخت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ایران آج خطے میں ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ڈرون شعبہ میں ایرانی فوج کی حیرت انگیر کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایرانی فوج دفاعی ساز و سامان کی ساخت کے حوالے سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہے اور ایران کی مسلح افواج آج دنیا کے پیشرفتہ ترین ہتھیار تیار کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم دشمن کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button