ایران اسرائیل پر حملے کی طاقت اور ارادہ دونوں رکھتا ہے، جان کربی
شیعہ نیوز: وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران اسرائیل پر جوابی حملہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران کے ردعمل نے امریکہ اور یورپ کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے اسرائیل سے انتقام لینے کے بیان کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ذرا خوش ہوئے ہو لیکن بہت رو گے! سید حسن نصراللہ کا صیہونیوں کو سخت انتباہ
انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربے کے مطابق ایران نے اسرائیل پر حملے کے ارادے کو عملی جامہ پہنایا ہے اور اس حوالے سے اپنی توانائی کا بھرپور مظاہرہ بھی کیا ہے لہذا تہران حکام کی دھمکی تل ابیب کے لئے تشویشناک ہے۔
امریکی اعلی عہدیدار نے کہا کہ بیروت میں حزب اللہ کے اعلی کمانڈر کو صہیونی حکومت کی جانب سے نشانہ بنانے کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی آخری حدوں کو چھورہی ہے۔
یاد رہے کہ نیویارک ٹائمز نے اسرائیل میں افراتفری کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کے دن بن گوریان ائیرپورٹ پر 18 بین الاقوامی پروازوں کو معطل کیا گیا ہے۔