اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران نے اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا غرور خاک میں ملا دیا، پاکستان کے سینئر سیاستدان

شیعہ نیوز: سی پی جی ایس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران شرکاء نے ایران پر حالیہ بارہ روزہ جارحیت کو مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کی طرف اشارہ کیا اور ایران کی فوجی طاقت کو سراہا۔

سی پی جی ایس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینیٹر مشاہد حسین سید، جنرل ر ثمریز خان، ڈاکٹر نائلہ چوہان، ڈاکٹر قندیل عباس، ڈاکٹر منور حسین، ڈاکٹر منظور آفریدی و دیگر ماہرین مشرق وسطی و مختلف میڈیا ہاؤسز کے نمائندوں سمیت نمل یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی اور اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی کے علمائے کرام کا آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی حمایت کا اعلان

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکہ اور مغرب زوال پذیر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے مسلم دنیا میں وحدت کی فضاء پروان چڑھی۔

ڈاکٹر نائلہ چوہان نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ میں صیہونی دبدبہ ٹوٹ گیا۔

کانفرنس کے دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کا مسلم امہ اور اپنے قومی مفادات کے تناظر میں ایرانی حمایت میں واضح مؤقف اختیار کرنا لائقِ تحسین تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل بارہ روزہ جنگ میں ایران نے اسرائیلی دفاع کی سات سطحوں کو توڑ کر صہیونی رعب اور ناقابل شکست ہونے کا غرور خاک میں ملا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button