دنیا

ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، امریکہ کا اعتراف

شیعہ نیوز: امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کے حصول کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

رائٹرز نے کہا ہے کہ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے تاحال جوہری ہتھیار کے حصول کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل پر ایران کے حملے کی حقیقت بیان کرنے پر امریکی صحافی گرفتار

اس سے پہلے امریکی سی آئی اے کے سربراہ ویلیم برنز نے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے امریکہ کو کوئی ثبوت نہیں ملا۔

نیشنل انٹیلی جنس کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے 2003 میں معطل کیے گئے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے مغربی ممالک کے الزامات کے باوجود متعدد مرتبہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں کی نفی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button