ایران کمزور نہیں ہوا، صہیونی حکومت کی نابودی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے، جنرل سلامی
شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہا کہ ہم کمزور نہیں ہوئے، صہیونی حکومت کی نابودی کی پالیسی نہیں بدلی۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے آج ایرانی پارلیمنٹ کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کرکے شام کی تازہ ترین صورت حال پر بریفننگ دی۔
قومی اسمبلی کی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل سلامی نے پارلیمنٹ کے غیر علانیہ اجلاس میں واضح کیا کہ ایران کمزور نہیں ہوا اور اس کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی افواج نے اشدود کی مقبوضہ بندرگاہ میں ایک حساس ہدف کو نشانہ بنایا
انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس کی روداد بیان کرتے ہوئے کہا کہ جنرل حسین سلامی نے اجلاس کے دوران ملک اور خطے کے حالات پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر پانچ اراکین اسمبلی نے بھی اپنی آراء پیش کیں۔
ترجمان کے مطابق جنرل سلامی نے اجلاس میں کہا کہ ایران کی طاقت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی اور صیہونی حکومت کا خاتمہ اب بھی ایران کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج مزاحمت خودکفیل ہو چکی ہے۔ جنرل سلامی نے داعش کو شکست دینے میں شہید قاسم سلیمانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی نے بہترین حکمت عملی کے ساتھ خطے میں امریکی ناپاک منصوبوں کو ناکام بنایا۔