مشرق وسطی

اردن میں امریکی فوج پر حملے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں، ایران

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اردن میں امریکی فوج پر ہونے والے حملوں سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کی نمائندگی کے لئے قائم دفتر کے ایک ترجمان نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کو کہا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حملوں سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں تعیینات امریکی فوج اور عراق اور شام میں سرگرم مقاومتی گروہوں کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں یہ کاروائی انجام دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسکاٹ لینڈ کے وزیر اعظم کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اس سے پہلے رائٹرز نے بھی امریکی اعلی عہدیدار کے حوالے سے کہا تھا کہ اردن میں ہونے والے حملوں سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ رات اردن میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کئے گئے تھے جس میں کئی فوجی ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے تھے۔

امریکی دفاعی ادارے سینٹکام نے ایک بیان میں 3 فوجیوں کی ہلاکت اور 30 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button