اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ایران نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے امدادی سامان بھیج دیا
شیعہ نیوز: ایران نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے امدادی سامان بھیج دیا۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران نے پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کیا۔ ایرانی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ امدادی سامان ایران ہلال احمر سوسائٹی کے ذریعے چاہ بہار سرحد سے پاکستان پہنچایا جا رہا ہے۔ ایرانی سفارت خانہ کا مزید کہنا ہے کہ امدادی سامان میں 1000 خیمے، 2000 دریاں، 4000 کمبل شامل ہیں، پاکستانی حکام کی اجازت سے ایران میڈیکل ٹیم بھیجنے کو بھی تیار ہے۔