
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
ایران کی میزائل طاقت شہداء کی میراث ہے، جنرل ایزدی
شیعہ نیوز: اسلامی جمہوری ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے لیے میزائل طاقت کو فروغ دینا ناگزیر ہے اور یہ پوری قوت سے جاری رہے گا۔
میجر جنرل مصطفی ایزدی نے کہا کہ ایران کی میزائل صنعت کو مزید ترقی دی جانی چاہیے جو دفاع مقدس میں قربان ہونے والے شہداء کے خون اور مجاہدوں کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے ایران کی مسلح افواج کی میزائل طاقت کو دفاعی صلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قوت ایرانی قوم کے دفاع کے لیے ہے۔ شہید تہرانی مقدّم کی شہادت کے بعد، اس صنعت کو پہلے سے زیادہ تقویت حاصل ملی ہے۔ شہید جنرل امیر علی حاجی زادہ کی شہادت کے بعد بھی یہ راستہ مزید تیزرفتاری کے ساتھ جاری رہے گا۔