دنیا

پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی ایران کا حق، امریکہ نے سفارت کاری کو نقصان پہنچایا، چین

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی ایران کا حق ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین کے نمائندے نے واضح طور پر کہا کہ ایران کو پرامن ایٹمی توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برکس کی ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی، اسرائیل اور امریکی کی جارحیت کی شدید مذمت

انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا اور کہا کہ ان حملوں کی وجہ سے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر عملدرآمد مشکل ہو گیا ہے۔

چینی نمائندے نے مزید کہا کہ کچھ رکن ممالک صرف ایران کو موردِ الزام ٹھہراتے رہے۔ بحران کی ابتداء امریکہ نے کی، جس نے 2018 میں ایٹمی معاہدے سے دستبرداری اختیار کی اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم شروع کی۔ اس رویے نے سفارتی عمل کو نقصان پہنچایا، جبکہ ایران اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے اور بارہا واضح کر چکا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے پیچھے نہیں ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہماری اولین ترجیح جھڑپوں کا خاتمہ ہے، طاقت کا استعمال حل نہیں۔ ایک پائیدار جنگ بندی اور سیاسی حکمت عملی ہی مسائل کا راستہ ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button