مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران نے لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت کے خاتمے کی خبر کا خیر مقدم کیا ہے

شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے خاتمے کی خبر کا خیرمقدم کرتے ہوئے لبنانی حکومت، قوم اور مزاحمت کے لیے ایران کی بھرپور حمایت پر زور دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ کی صبح لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے خاتمے کی خبر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایران کی طرف سے لبنانی حکومت، قوم اور مزاحمت کی مکمل حمایت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار کے حالات کشیدہ، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی

انہوں نے غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کی ضرورت کے سلسلے میں ایران کے مستقل موقف اور اس مقصد کے حصول کے لیے گزشتہ 14 مہینوں میں ایران کی وسیع سفارتی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور کچھ یورپی ملکوں کی حمایت کے ساتھ صیہونی حکومت کی جنگ پسندی اور جرائم کے نتیجے میں 60 ہزار بے گناہ افراد شہید، ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہيں اور فلسطین و لبنان کے 35 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہو ئے ہيں اور لبنان و غزہ میں بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گيا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ نسل کشی روکنے اور صیہونی حکومت کی گرفتاری پر مبنی عالمی عدالت انصاف کے احکامات کے پیش نظر گزشتہ 14 مہینوں سے جنگ اور نسل کشی روکنے کا مطالبہ کرنے والی رائے عامہ کو اب جرائم پیشہ غاصب صیہونی حکام کو سزا دیئے جانے کا انتظار ہے۔

بقائی نے مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے تحفظ اور غزہ کے خلاف جنگ روکنے کے لیے جارح صیہونی حکومت پر مؤثر دباؤ ڈالنے کی عالمی برادری کی ذمہ داری پر بھی زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button