مشرق وسطی

ایران انقلاب اسلامی کی بدولت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے غربیوں کی جیب سے ملک چلانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دیندار اور دینی امور پر توجہ دینے والے حکام کی سخت ضرورت ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام محمد حسن ابو ترابی فرد کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ہمیں اسلامی نظام میں دیندار۔ لائق ،شائستہ اور دینی امور پر توجہ دینے والے حکام کی اشد ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی نظام کی انتظامیہ اور حکام کے لئے ضروری ہے کہ وہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں ۔

خطیب جمعہ نے حالیہ حوادث میں جاں بحق ہونے والے بے گناہ افراد کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے حکم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اپنے حکم میں جاں بحق ہونے والے بےگناہ افراد کو شہید کا درجہ دینے اور تمام افراد کے ساتھ اسلامی رافت اور مہربانی سے پیش آنے کی تاکید کی ہے‘‘۔ کیونکہ اللہ تعالی عفو اور بخشش کو سب سے زیادہ دوست رکھتا ہے۔

خطیب جمعہ نے سیاسی احزاب اور گروہوں کو سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاست کو دیانت کے سے منسلک کرنا چاہیے اور ہماری سیاست ایمان اور دیانت پر مبنی ہونی چاہیے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ آج ایران، اسلام اور انقلاب اسلامی کی بدولت ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے اور امریکی پابندیوں کے باوجود ہمارے جوان مختلف شعبوں ميں آگے کی سمت گامزن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button