
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
ایران کا وسیع حملہ، حیفا کی ریفائنری میں آتشزدگی، تل ابیب اور تمرا بھی نشانہ
شیعہ نیوز: ایران نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں حیفا اور تمرا کے ساتھ ساتھ مرکزی شہر تل ابیب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے بھرپور حملہ کیا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی میزائل حملوں میں حیفا میں واقع بندرگاہ کی ایک بڑی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور علاقے میں دھوئیں کے بادل چھاگئے۔ حملے سے صنعتی اور تیل کے ذخیرہ کرنے والے مراکز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایرانی حملوں کا دائرہ صرف حیفا تک محدود نہیں رہا بلکہ تل ابیب اور تمرا جیسے اہم علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے اسرائیل کے سیکورٹی نظام اور بنیادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔