ایران، چین کا دوست ملک ہے: چینی وزارت خارجہ
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )چینی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چون اینگ نے ز بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران، چین کا دوست ملک ہے اور تہران اور بیجنگ اپنے معمول کے تعلقات کا تحفظ کرتے ہیں۔
چینی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے دونوں ملکوں کے درمیان جامع تعاون منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کا ان کا ملک تمام ملکوں بالخصوص ایران سے تعلقات کے فروغ کواہمیت دیتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آج بروز پیر دوست ممالک کے ساتھ باہمی تعاون پر تیدلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ جامع تعاون کیخلاف بیانات کی جڑیں بیرونی ہیں اور اس میں انقلاب مخالف عناصر کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران، ایران اور چین کے درمیان جامع تعاون منصوبے سے متعلق مختلف ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں مختلف قسم کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔