مشرق وسطی

ایران جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، عراقچی

شیعہ نیوز: ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران جارحیت پسندوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سو فیصد تیار ہے، کوئی بھی ملک پر حملے کا سوچے گا بھی نہیں، کیونکہ وہ اس کے نتائج سے واقف ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہلال احمر سوسائٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کے لئے سو فیصد تیار ہے، کوئی بھی ملک پر حملے کا سوچے گا بھی نہیں، کیونکہ وہ اس کے نتائج سے واقف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہماری مسلح افواج، حکومت اور عوام مکمل طور پر تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ترکیہ ميں قومی کرنسی لیر کو سقوط سے بچانے کے لئے ٹرکش سینٹرل بینک کی 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

عراقچی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ کچھ چیزیں تبدیل نہ ہو جائیں، تاہم واشنگٹن نئے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی دعوت کے جواب کا منتظر ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران دھمکیوں اور دباؤ کے تحت واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا اور واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی فوجی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران روس، چین اور یورپی ممالک کے ساتھ اپنے پرامن جوہری پروگرام پر بالواسطہ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button