مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران کا اسرائیل پر تباہ کن جوابی حملہ

شیعہ نیوز: چند لمحے قبل ایران نے صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے جواب میں ایک قاطع اور شدید جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران سینکڑوں بیلسٹک میزائل مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف داغے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں نے اپنے بھرپور دفاعی توانائی اور مکمل آمادگی کے ساتھ مختلف دفاعی مراکز سے ایک ہمہ گیر حملہ شروع کیا ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وعدہ صادق 3 آپریشن میں اسرائیل کے ان فضائی اڈوں اور عسکری صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مجرمانہ حملوں کا مرکز تھے۔

سپاہ کی جانب سے جاری کردہ دوسرے بیان میں اس آپریشن کی مزید تفصیلات جاری کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق جوابی کارروائی میں سپاہ کی فضائی و خلائی فورس کی میزائل اور ڈرون یونٹوں نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائلوں کے ذریعے ان اسرائیلی فضائی اڈوں اور عسکری مراکز کو نشانہ بنایا جو ایران پر ہونے والے حملوں کا مرکز تھے علاوہ ازیں ان صنعتی مراکز کو بھی، جو میزائل، اسلحہ اور جنگی سازوسامان تیار کرنے میں مصروف تھے اور جنہیں فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی فوج استعمال کرتی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر، رپورٹس اور انٹیلیجنس شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ درجنوں بیلسٹک میزائل اپنے ہدف پر کامیابی سے لگے۔ صہیونی حکومت کی جانب سے روک تھام کے دعووں کے باوجود، وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل حملوں کی لہر کا مؤثر طور پر مقابلہ نہ کر سکی۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ آپریشن رہبر انقلاب اسلامی و سپہ سالار اعلیٰ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای مد ظلہ العالی کے فرمان اور ایرانی عوام کے مطالبے پر عملدرآمد کی صورت میں انجام پایا، اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شہداء کے پاکیزہ خون کا ایک جزوی انتقام ہے۔ یہ حملہ تمام ایرانی مسلح افواج اور اداروں کے باہمی تعاون سے بھرپور اور جرات مندانہ انداز میں انجام پایا۔ اس کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ اسلامی ایران کی سلامتی، ہماری سرخ لکیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button