ایران خطے اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے چند دفاعی طاقتوں میں سے ایک ہے
شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین ابوترابی فرد کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ ایران خطے اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے چند دفاعی طاقتوں میں سے ایک ہے اور حضرت علی (ع) کے دستور پر عمل کرتے ہیں ہم اس مقام تک پہنچے ہیں۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے اپنے نامہ میں مالک اشتر کو حکمرانی کے سلسلے میں دو اہم چیزوں کی ہدایت کی جن میں عوامی فلاح و بہود ، تعلیم وتوسیع اور ملک کی تعمیر و ترقی شامل ہیں۔
ایران نے مالک اشتر کے نام حضرت علی علیہ السلام کے نامہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکیمانہ اور مدبرانہ قیادت میں ان دونوں چیزوں پر عمل جاری رکھا ہوا ہے اور ایران گذشتہ 40 برسوں میں خطے اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے چند دفاعی طاقتوں کی صف میں شامل ہوگيا ہے۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ ایرانی حکام ، علماء ، یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں کو حضرت علی علیہ السلام کے سیاسی نظام کی سمت سرعت کے ساتھ حرکت کرنی چاہیے۔