ایران اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل محسن رضائی
شیعہ نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق چیف کمانڈر میجر جنرل محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ایران صیہونی اسرائیلی حکومت کے خلاف جوابی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق چیف کمانڈر میجر جنرل محسن رضائی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کی حالیہ فضائی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپریشن وعدہ صادق 3 کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایران نے اسرائیلی کے خلاف پچھلے دو جوابی حملوں کو "آپریشن وعدہ صادق” کا نام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امداد ناکافی ہوچکی، غزہ کے معاشی حالات ناقابل بیان ہیں، انروا
انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگوں کو اپنی یہ غلط فہمی دور کر لینی چاہیے کہ اگر اسرائیل ایران کے خلاف حملہ کرنا چاہتا ہے تو ہم اسے بلاجواب چھوڑیں گے، ہرگز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابض حکومت وقتاً فوقتاً مختلف ممالک پر حملے کرتی آرہی، اس نے دمشق میں ہمارے قونصل خانے پر حملہ کیا جس کا جواب آپریشن وعدہ صادق 1 تھا۔ پھر حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کر دیا گیا، جس کے ردعمل میں آپریشن وعدہ صادق 2 ہوا اور پھر جب تیسری بار ایران کے خلاف فضائی جارحیت کی گئی تو ہم وعدہ صادق 3 کی تیاری کر رہے ہیں۔