
ایران کسی بھی نئے فوجی حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، رہبر انقلاب اسلامی
اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران دشمنوں کو اسرائیل والی جنگ سے بھی بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکا اسرائیل کے جرائم میں شریک ہے
شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جنگ کا مقصد ایران میں نظام کا تختہ الٹنا تھا، ایران کسی بھی نئے فوجی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران دشمنوں کو اسرائیل والی جنگ سے بھی بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکا اسرائیل کے جرائم میں شریک ہے۔ دوسری جانب امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران سے نیوکلیئر ڈیل کے لیے اگست کے اختتام تک کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے پر اتفاق کر لیا۔
یہ بھی پرھیں: ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں ڈال دیا
خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے برطانیہ، فرانس اور جرمن ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر حتمی سمجھوتے کے لیے اگست کے اختتام تک کی مہلت رکھی جائے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ڈیل نہ ہونے کی صورت میں یہ ممالک ایران پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی وہ تمام پابندیاں پھر سے عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو 2015ء میں ایران نیوکلیئر ڈیل کے موقع پر اٹھا لی گئی تھیں۔