
دنیا
انصار اللہ کو ایران سپورٹ کررہا ہے، نیتن یاہو نے الزام دہرادیا
شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران پر انصار اللہ کی حمایت کا الزام دہراتے ہوئے یمن کو سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یمنی تنظیم انصار اللہ کی پشت پناہی کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو پناہ گزینوں کی ملک بدری سے روک دیا
انہوں نے کہا کہ اسرائیل انصار اللہ کے حملوں پر تماشائی بن کر بیٹھنے کے بجائے بھرپور جواب دے گا۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ ہم پہلے سے زیادہ شدت سے حوثیوں کو نشانہ بنائیں گے اور ان کی قیادت اور تمام بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کر دیں گے۔
نیتن یاہو نے اپنے الزامات دہراتے ہوئے کہا ہم جانتے ہیں کہ انصار اللہ صرف ایک فوجی بازو ہے۔ اصل قوت ایران ہے جو اسے حمایت فراہم کرتا ہے۔