اہم پاکستانی خبریں

ایران کے بھرپور جواب سے اسرائیل بھوکھلا گیا ہے، ثروت اعجاز قادری

شعیہ نیوز:پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اسرائیل کے ایران حملے کے بعد ایران کی جانب سے دیئے جانے والے جواب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت اب برداشت سے باہر ہو چکی ہے، مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد اب اسرائیل مسلم ممالک کی جانب دیکھ رہا ہے۔اسرائیل یہ بات اچھی طرح سمجھ لے اس کا انجام بھارت سے بھی برا ہوگا، اسرائیل مسلم ممالک کو کمزور سمجھ کر دبانے کی کوشش کر رہا ہے، مسلمانوں کو کمزور سمجھنے والے نے ہمیشہ اپنے منہ کی کھائی ہے، اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والے ممالک بھی اب چوکنا ہو جائیں کیونکہ ان کی بھی باری آ چکی ہے، بھارت کی طرح اسرائیل کا بھی بخار اتارنے کا وقت آگیا ہے۔ ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو دیے جانے والا ایران کے جواب سے اسرائیل بھوکھلا گیا ہے، وہ بھی بھارت کی طرح امریکہ کو بیچ میں ڈال کر بچنا چاہ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جواب کے بعد جوہری طاقتیں بھی ایران سے مذاکرات کرنے پر آمادہ ہو چکی ہیں، کفار کو معلوم ہو چکا ہے کہ امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو گئی ہے، اسرائیل امت مسلمہ کی بقا و سلامتی سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے جو اسے بہت مہنگی پڑے گی، اقوام متحدہ ہو یا او آئی سی سب کا کردار واضح نظر آرہا ہے، اسرائیلی حملوں میں کل 224 افراد جانبحق ہو چکے تھے، جب کہ 1200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں آج کہاں ہیں، اسرائیل نے دنیا کے امن کو تباہ کیا ہے اور یہ تباہی اس کی بربادی لے کر آئے گی، اسرائیل ایک ایک کرکے اسلامی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے اس وقت پوری امت مسلمہ کو ایک ہونا پڑے گا، پوری امت مسلمہ کو اتحاد یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ مل کر یہود و نصاری کا مقابلہ کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button