
ایران کے ایٹمی مراکز پر امریکی حملے کے بعد B-2 بمبار کی ہنگامی لینڈنگ، ایک اسکواڈرن لاپتہ
شیعہ نیوز: عالمی ذرائع ابلاغ میں خبر گردش کررہی ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی مراکز پر امریکی فضائی حملے کے دوران امریکہ کا ایک B-2 اسٹریٹیجک بمبار طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوگیا جبکہ حملے میں شریک ایک پورا اسکواڈرن تاحال لاپتہ ہے۔
"اکنامک ٹائمز” اور "این ڈی ٹی وی” نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فضائیہ کے ریڈار سے بچنے والے بمبار طیاروں B-2 Spirit نے گذشتہ دنوں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا، تاہم اس کارروائی کے بعد نہ صرف ان طیاروں کو تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، بلکہ ایک مکمل اسکواڈرن واپس نہیں لوٹا۔
رپورٹ کے مطابق، کم از کم ایک B-2 بمبار طیارے نے ریاست ہوائی کے ڈینیئل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ یہ طیارہ جس کا کال سائن MYTEE 14 تھا، ایک نامعلوم تکنیکی خرابی کا شکار ہوا اور لینڈنگ کے بعد سے وہیں زمینگیر ہے۔ اس طیارے کی خرابی اور اس کی مرمت سے متعلق تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔
ادھر "این ڈی ٹی وی” کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف اس فضائی کارروائی کے نتائج امریکہ کے لیے غیر متوقع اور پریشان کن نکلے، کیونکہ بعض B-2 طیارے واپس نہ پہنچ سکے، جس سے ان کی مخفی گاہ کے بارے میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔