اہم پاکستانی خبریں

ایران اسرائیل کشیدگی، پاکستان نے فضائی حدود کی نگرانی سخت کر دی

شیعہ نیوز: ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد مغربی سمت سے پاکستان آنیوالی تمام پروازوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع سی اے اے کے مطابق پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایت جاری کردی گئی ہیں، افغانستان اور ایران کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی ہر پرواز کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی مغربی فضائی حدود پر مشکوک سرگرمیوں پر بھی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول کی اجازت لازمی لینا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button