مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران: دہشت گرد گروہ تندر کے سرغنہ کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا

شیعہ نیوز: ایران کی عدلیہ کی جانب سے دہشت گرد گروپ تندر کے سرغنہ جمشید شارمہد کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قانونی طریقہ کار سے گزرنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی حتمی منظوری کے بعد آج صبح تندر دہشت گرد گروہ کے سرغنہ جمشید شارمہد کی سزائے پر عمل درآمد کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں تہران کے پراسیکیوٹر آفس نے ایک بیان جاری کیا جس کا متن حسب ذیل ہے:

یہ بھی پڑھیں : یمنی ڈرون یونٹ کی اسرائیل پر منفرد کارروائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی عظیم قوم، شہداء، جانبازوں اور ایثار گروں کے خاندانوں کے علم میں لایا جا تا ہے کہ تندر کے نام سے مشہور کرائے کے دہشت گرد گروہ کے سرغنہ جمشید شارمہد نے وطن عزیز کے خلاف اپنے آقاوں، مغربی، امریکی اور طفل کش صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں کے ایما پر کئی دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی، جن میں شیراز کے حسینیہ سید الشہداء میں بم دھماکہ شامل ہے جس کے نتیجے میں 200 سے زیادہ شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

اس کرائے کے قاتل کی گرفتاری اسلامی جمہوریہ ایران کے مجرموں کا تعاقب کرنے اور ملک کے قسم خوردہ دشمنوں کے خلاف عدالتی کاروائی کے عزم کا مظہر ہے۔

بلاشبہ دہشت گردی کے حامیوں کے حوالے سے خدا کا وعدہ پورا ہو گا اور یہ وعدہ یقینی اور حتمی ہے۔

إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِینَ مُنتَقِمُونَ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button