مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ نے داعش کے ایک نمبر دشمن کو بزدلانہ طریقہ سے شہید کیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سماجی سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے داعش کے خلاف نہ صرف جنگ نہیں لڑی، بلکہ اس نے داعش کے ایک نمبر دشمن کو بزدلانہ ، بے دردانہ اور بے رحمانہ طریقہ سے شہید بھی کیا جس پر داعش اور ٹرمپ کے اتحادیوں نے جشن منایا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوجی شام تیل کے لئے موجود ہیں۔ امریکی صدر نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ ایران کو داعش سے سخت نفرت ہے اور روس، شام اور ایران ہی داعش کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ امریکہ نےداعش کے خلاف جنگ ہی نہیں کی بلکہ اس نے داعش کے ایک نمبردشمن کو بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ شہید بھی کیا جس پر داعش اور ٹرمپ کے اتحادیوں نے جشن منایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button