اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران کے خلاف امریکی محاذ کی کسی صورت حمایت نہیں کی جائے گی

مشرق وسطیٰ کو ایران سے نہیں بلکہ اسرائیل سے خطرہ ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہےکہ ایران کے خلاف امریکی محاذ کی کسی صو رت ََ حمایت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام قومی کانفرنس سے خطاب میں کہاہے کہ پاکستان نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ہماری حکومت نئے انداز میں خارجہ پالیسی کو مرتب کر رہی ہے۔ ہم کسی بھی ملک کی جنگ کے شریک کار نہیں بنیں گے۔ ہندوستان کے ساتھ بات چیت میں کشمیر کا مسئلہ سرفہرست ہے۔ ہندوستان میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ پاک افغان قائدین نے تعلقات میں موجود غلط فہمی دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکی محاذ کی قطعاََ حمایت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو ایران سے نہیں بلکہ اسرائیل سے خطرہ ہے۔ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا مشرق وسطیٰ کا امن خطرے میں رہے گا۔ چین کے ساتھ تعلقات میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوطی آئی ہے۔ روس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور اس سال کے آخر میں وزیراعظم کی دعوت پر روسی صدر پاکستان تشریف لائیں گے۔ ہماری ساری کوشش خطے میں امن کے لئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button