دنیا

ایران کے مقابلے میں امریکہ کی جنگی ناتوانی کا اعتراف

شیعہ نیوز : مغربی ایشیا میں امریکی دہشت گردوں کے مرکز سینٹکام کے کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

مغربی ایشیا میں امریکی دہشت گردوں کے مرکز سینٹکام کے کمانڈر مک کینزی نے علاقے میں ایران کے بارے میں امریکی حکام کے بے بنیاد دعوؤں کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں ایران کا تخریبی رویہ بڑھتا جا رہا ہے۔

دہشت گرد امریکی فوج کے کمانڈر مک کینزی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی موجودگی کی وجہ اس علاقے میں پایا جانے والا تیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ کا خواہاں نہیں ہے اور تہران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی فوجی نوعیت کی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں امریکی حکومت نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ایران کے خلاف شدید ترین پابندیاں عائد کیں اور تہران کے خلاف اس کی اشتعال انگیز پالیسیاں اب بھی جاری ہیں۔ تاہم امریکا اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی اس کی پالیسی بھی ناکام ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button