مشرق وسطی

ایران کی مسلح افواج دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی پولیس فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی پولیس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر حسین اشتری نے تہران میں ملک بھر کے خصوصی یونٹوں کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف عالمی استکبار کی دائمی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اقتدار اعلی کے لئے فوجی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی شعبوں میں مقتدر ہونا ضروری ہےانھوں نے بصیرت و آمادگی کو دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ امریکہ سمیت تمام دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی راہ، استقامت و مزاحمت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اکتیس اگست دو ہزار سولہ کو ملک کے مختلف دفاعی حکام و عہدیداروں سے اپنے خطاب میں تاکید کے ساتھ فرمایا کہ منھ زور اور تسلط پسند طاقتوں کے ایسے دور میں کہ جس میں اخلاق، وجدان اور انسانیت کی بنیاد کمزور ہوتی جا رہی ہے نیز دیگر ملکوں پر جارحیت اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جاتی، ملک کی دفاعی صنعتوں کی توسیع و ترقی، ایک فطری امر ہے اس لئے کہ یہ طاقتیں جب تک ایران کی قوت و توانائی کا احساس نہیں کریں گی تب تک ملک کی سلامتی کا تحفظ نہیں ہو سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button