مشرق وسطی

ایران کی سرحدیں پوری طرح محفوظ ہیں: جنرل سلامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ملکی سرحدیں پوری طرح محفوظ ہیں اور ایران کی مسلح افواج کےمکمل کنٹرول میں ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے جمعے کو مشہد مقدس میں کورونا ویکسینیشن مہم کے دوران کہا کہ حکام کی کوششوں اور عوام کی جانب سے ایس او پیز کی پابندی سے کورونا کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل سلامی نے جمعرات کو وزیر صحت سعید نمکی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے از سر نو کوششیں شروع ہونا چاہئیں اور اس کے لئے سب کی مشارکت سے ایک قومی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

جنرل سلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے عوام نے مشکل ترین بحرانوں کا سامنا کیا ہے کہا کہ آج جہاد و انقلاب کی ضرورت ہے اور ایک عظیم جہاد سے اس وائرس کو ختم کر دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button