دنیا

ایران کو قصوروار ٹھہرانے والے کسی بیان کی حمایت نہیں کریں گے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اعلان کیا ہے کہ روس، ایران کو قصوروار ٹھہرانے والے کسی بیان کی حمایت نہیں کرے گا۔

ماریا زاکارووا نے کہا کہ روس نے ایران کے خلاف امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کی حمایت نہیں کی کیونکہ یہ اقدام 3 جنوری کو بغداد ایئرپورٹ پر امریکہ کی طرف سے غیرضروری فوجی طاقت کے استعمال کی توجیہ کرتا تھا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کی طرف سے بغیر کوئی ثبوت پیش کئے امریکی سفارت خانے پر حملے میں ایران کو قصوروار ٹھہرانے اور غیرقانونی طور پر جنرل قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گو کہ ماسکو کی نظر میں دوسرے ممالک کے سفارتخانے پر حملہ ایک مذموم اقدام ہے ۔

لیکن (بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے) اس خاص واقعے پر سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کے پیش کئے جانے کا مطلب امریکہ کی طرف سے غیرضروری فوجی طاقت کے استعمال اور دوسرے ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی سے توجہ ہٹانا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button