ایران میں فسادات کو ہوا دینے کی کوششوں کا امریکی انکشاف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ، ایران میں بلوے اور فساد کی حمایت کے لئے ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مالی مدد کر رہا ہے۔
فائننشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت ایران میں تظاہرات اور ناامنی پیدا کرنے کی کوششوں کے تحت وی پی این کمپنیوں کی مالی حمایت کر رہی ہے۔
فائننشل ٹائمز نے اتوار کو ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی حکومت، ایران میں عوامی مظاہروں اورناامنی پیدا کرنے کی امید سے اینٹی فلٹر کی خدمات دینے والی کمپنیوں کی مالی مدد کر رہی ہے۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر امریکی حکومت نے 2018 میں ایران کے کچھ شہروں میں بلوے شروع ہونے کے ساتھ ہی نا امنی اور بلوے میں شامل لوگوں کے درمیان رابطے تیز کرنے کی کوشش کی ۔
فائننشل ٹائمز نے امریکہ کی جانب سے وی پی این اور اینٹی فلٹر خدمات دینے والی کمپنیوں کی مالی مدد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سے ایرانی شہری فیلٹرنگ نظام کو دھوکہ دینے کے لئے وی پی این کا استعمال کرتے ہیں، ان کو اس کی خبر ہی نہیں ہے کہ بہت سی ان کمپنیوں کی واشنگٹن کی جانب سے مالی مدد کی جاتی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ اطلاع کی آزادی میں مدد کر سکیں۔ ہم نے فلٹرنگ کے نظام کو ختم کرنے کے لئے وسائل پیش کئے اور انہیں وسائل نے گزشتہ ہفتے کے مظاہروں میں مدد کی۔