
اہم پاکستانی خبریں
ایران میں اس وقت 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، وزارت خارجہ
شیعہ نیوز:وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق اسرائیل حملے کےبعد خطے کی موجودہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر زائرین کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق ایران جانے والے زائرین کی تعداد بدلتی رہتی ہے اکثر زائرین ہمارے سفارتی مشن سے رابطہ نہیں کرتے ایران میں اس وقت 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں حملے کےبعد اب زائرین کو ایران اور عراق کے سفر کے منصوبے پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی ہے۔