ایران مخالف دشمن ٹی وی چینل کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ برطانوی میڈیا کے نگران ادارے آفکام نے فارسی زبان میں چلنے والے بعض ملک دشمن ٹی وی چینلز کے خلاف ایران کی شکایت کے موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیر حمید بعیدی نژاد نے ٹوئٹ کیا کہ اس ادارے نے فارسی زبان میں چلنے والے دشمن میڈیا کے خلاف ایرانی احتجاج کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک دشمن ٹی وی چینل بی بی سی کے خلاف شکایت کی ہے۔
بعیدی نژاد نے کہا کہ برطانیہ میں 23 نومبر کو فارسی زبان میں بی بی سی، ایران انٹرنیشنل اور من و تو جیسے بعض ملک دشمن ٹی وی چینلز نے ایران میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کو توڑ مروڑ اور مسخ کرکے پیش کیا اور ملک میں سول سوسائٹی کی تنظیموں کے خلاف وسیع پیمانے پر تشدد کا مطالبہ کیا تھا جس کے خلاف برطانیہ میں الیکٹرانک میڈیا کے نگران ادارہ (OfCom)سے احتجاج کیا گیا۔
انہوں نے اس سے پہلے کہا کہ ایرانی عوام کبھی بھی اس بات کو فراموش نہیں کریں گے کہ ملک دشمن ٹی وی چینلنز غیرملکی حکومتوں کے بجٹ اور پہلوی خاندان کی حمایت کے ساتھ ایران میں بدامنی پھیلانے جیسے واقعات کی اصلی وجہ ہیں۔