
ایران کو افزودگی اور اسلحہ سازی کا پروگرام بند کرنا ہوگا، امریکہ
شیعہ نیوز:امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ تہران کو اپنے یورینیم افزودگی اور اسلحہ سازی کے پروگرامز کو فوری طور پر بند اور ختم کرنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ٹمی بروس نے صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکاف اور عراقچی کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریقین نے آئندہ سنیچر کے دن دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پالیسی بالکل واضح ہے۔ چنانچہ ویٹکاف نے کہا کہ ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ اسی وقت مکمل تصور کیا جائے گا جب صدر ٹرمپ اس کی توثیق کریں گے۔ اس معاہدے کو مشرق وسطی میں امن، استحکام اور خوشحالی کا ذریعہ بننا ہوگا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ایران نہ صرف اپنا افزودگی کا پروگرام بند کرے بلکہ اسلحہ سازی کا عمل بھی ختم کرے۔
یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کے حوالے سے نہ ہم پُرامید ہیں اور نہ ہی مایوس ہیں،آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، منصفانہ اور پائیدار معاہدہ دنیا کے لیے ضروری ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ میں صرف یہ کہہ سکتی ہوں کہ وزیر خارجہ، صدر اور وٹکاف نے یہ واضح کیا ہے کہ ایران کو نہ تو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی اسے افزودگی کا کوئی پروگرام جاری رکھنے دیا جائے گا۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران بارہا واضح کر چکا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ اس سلسلے میں مغربی ممالک اور امریکہ کے غیرمعقول مطالبات کو تسلیم نہیں کرے گا۔