مشرق وسطی

ایران نے کی جوہری معاہدے کی ساری محدودیتیں ختم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حکومت ایران نے جوہری معاہدے کے پانچویں اور آخری قدم کے تحت اپنے وعدوں کی سطح کو کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورینیم افزودگی کی توانائی، افزودہ یورینیم کی مقدار، افزودہ یورینیم کے مواد کی سطح اور تحقیقات اور ترقی کے شعبے میں کسی بھی محدودیت کو اب ایران قبول نہیں کرے گا۔

حکومت ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران، جوہری معاہدے میں ذکر اپنی آخری محدودیت کو یعنی سینٹریفیوج مشینوں کی تعداد کی محدودیت کو ختم کر رہا ہے۔ اس طرح سے ایران کے جوہری پروگرام کو اب کسی بھی طرح کی محدویت کا سامنا نہيں رہے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ایران کا جوہری پروگرام اپنی ٹیکنالوجی کی ضرورتوں کے مطابق آگے بڑھتا رہے گا اور ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ماضی کی طرح تعاون جاری رہے گا۔

حکومت ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاہدے سے فائدہ اٹھانے کی صورت میں ایران جوہری سمجھوتے کے اپنے وعدوں کی جانب واپس ہونے کو تیار ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جوہری توانائی کے ادارے کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس تناظر میں صدر ممالک کی ہماہنگي سے ضروری اقدامات انجام دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button