مشرق وسطی

ایران نے امریکی فوجی اڈے پر حملے سے پہلے ہمیں آگاہ کیا تھا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی حکام نے کہا ہے کہ ایران نے عراق کے اندر امریکی فوجی اڈے عین الاسد اور اربیل میں امریکی فوجی ٹھکانوں پرمیزائل حملوں سے قبل عراقی حکومت کو آگاہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اے ایف پی نے کہاہے کہ عراق کے وزارت عظمیٰ کے دفتر سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ ایران کی جانب باضابطہ پیغام موصول ہوا جس میں عراق کی سرزمین پرامریکی فوجیوں پر میزائل حملہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ کے مجرمانہ اور بزدلانہ ڈرون حملے میں ایران کی قدس فورس کے کمانڈرقاسم سلیمانی اورحشد الشعبی کے کمانڈرابو مہدی المہندس اور ان کے دیگر چند ساتھی شہید ہوگئے تھے جس کے بعد تہران نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

ایران نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے جواب میں عراق میں امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کے 2 فوجی اڈوں پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے جن کے نتیجے میں 80 دہشت گرد امریکی فوجی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button