ایران نے بدامنی واقعات کے 100 سرغنوں کو حراست میں لے لیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران اسلامی نے ایرانی مختلف علاقوں میں حالیہ بدامنی واقعات کے 100 سرغنوں کو گرفتار کرلیا۔
یہ بات غلام حسین اسماعیلی نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے گزشتہ روز تہران کے پراسیکیوٹر علی القاصی کے ساتھ حالیہ بدامنی واقعات کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کی صورتحال کے جائزہ کے لئے اوین جیل کا دورہ کیا۔
اسماعیلی نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی ہدایات اور عوام کی ہوشیاری اور پولیس فورسز کی کوششوں کے ساتھ شرپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایرانی حکومت نے پیڑول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس پر ملک کے مختلف شہروں میں درجنوں جوانوں نے حکومتی فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے۔
مظاہروں کے دوران بعض شرپسندوں نے سرکاری اور غیرسرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ہم ایران کی بدامنیوں میں شرپسندوں کو حمایت کریں گے۔