دنیا

ایران نے بدلہ نہ لیا ہوتا تو امریکہ مزید سرکش ہوجاتا۔ پیٹر فورد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام میں تعینات برطانیہ کے سابق سفیر نے امریکہ کے ہاتھوں جنرل سلیمانی کے قتل کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے انتقام نہ لیا ہوتا تو امریکہ مزید سرکش ہوجاتا۔

پیٹر فورد نے کہا کہ امریکی ہاتھوں ایرانی کی اعلی فوجی کمانڈر کی شہادت امریکہ کی ایک بہت بڑی غلطی تھی جو صورتحال کو اور ابتر کرنے کا باعث بن گئی ہے۔

سابق برطانوی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے پاس سخت بدلہ لینے کے سوا کوئی اور آپشن موجود نہیں تھا کیونکہ اگر ایران انتقام نہیں لیتا تو امریکہ اور سرکش ہوجاتا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے گزشتہ رات امریکی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا بدلہ لیتے ہوئے عراق میں امریکیوں کے زیر استعمال فوجی اڈوں پر میزائل حملے کئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button