ایران نے سی آئی اے کے 17 جاسوسوں کو دھر لیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی وزارت انٹلیجنس کے انسداد جاسوسی ادارے کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 17 جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جن میں بعض کو سزائے موت ہوسکتی ہے۔
ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے ایک باخبر اہلکار نے کہا کہ شناخت ہونے والے جاسوسوں ملک کے حساس اداروں سمیت معیشتی، ایٹمی، فوجی، سائبر اسپیس اور اس اداروں کے نجی شعبوں میں سرگرم عمل تھے۔
انھوں نے کہا کہ سی آئی اے کے جاسوس ایران کے اندر ماہرانہ انداز میں کام کررہے تھے اور ان کا ایکدوسرے کے ساتھ کوئی رابطہ بھی نہیں تھا۔
انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے 17 جاسوسوں ميں سے کوئی غیر ملکی نہیں ہے ان افراد کو امریکی ویزا کی لالچ دیکر تخریبی اور جاسوسی پر مبنی کارروائیوں کی ذمہ داری سونپی گئی۔
انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے تمام افراد نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ رابطہ کا اعتراف کیا ہے اور ان افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لئے عدالت کے حوالے کردیا گیا ہے۔