ایران نے دنیا میں انصاف کی بالادستی میں نہایت اہم کردار ادا کیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ نےآیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے نام خط میں کہا ہے کہ ایران نے دنیا میں انصاف اور آزادی کی بالادستی میں نہایت اہم کردار اداکیا ہے۔
فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے نام خط میں حماس کے وفد کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی عوام کی بھر پور مدد و حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئےمزاحمت کا سلسلہ حتمی فتح تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے فلسطین کے مزاحمتی فرنٹ کی طرف سےآیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے تعمیری موقف کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اسماعیل ہنیہ نے حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں آپ کے وجود کی نعمت عطا کی اور خدا سے ہماری دعا ہے کہ آپ کو اپنی نعمتوں سے نوازے اور آپ کو دشمنوں کی سازشوں اور حیلوں سے دور رکھے۔
انہوں نےآیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای اور ایرانی حکام کی جانب سے ایران کے دورے پر آئے ہوئے حماس کے وفد کےپر جوش استقبال پر بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب صدر صالح العاروری نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ 22 جولائی کو حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔