مشرق وسطی

ایران نے خلیج فارس میں ایک ’غیر ملکی ٹینکر‘ قبضے میں لے لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سپاہ پاسدران انقلاب فورس نے خلیج فارس میں واقع علاقے لارک میں ایک تیل کی اسمگلنگ کرنے والے غیر ملکی آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق پاسدران انقلاب فورس نے خلیج فارس میں منظیم یافتہ تیل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اس علاقے میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی کاروائی میں اتوار کے روز ایرانی عدلیہ اور قانونی اداروں کی ہم آہنگی کیساتھ ایک تیل اسمگلنگ کرنے والے آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 20 لاکھ اسمگل شدہ تیل پر مشتمل آئل ٹینکر جس میں 12 عملے موجود تھے، کو پاسداران انقلاب فورس کی بروقت کاروائی سے گرفتار کر لیا گیا۔

پاسداران انقلاب فورس کے شعبہ تعلقات عامہ نے مغربی ممالک کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے کسی اور بحری جہاز کو قبضے میں لینے کے دعوی کی تردید کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button