
ایران نے متحدہ عرب امارات اور دبئی کو کوئی دھمکی نہیں دی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ عرب امارات کے حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے متحدہ عرب امارات اور دبئی کو کوئی دھمکی نہیں دی۔
اطلاعات کے مطابق دبئی حکام نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اور ریاست دبئی کو ایران کی جانب سے حملوں کی دھمکیوں سے متعلق گشت کرنے والی رپورٹیں سراسر غلط ہیں، ایرانی حکومت کے کسی بھی ادارے نے ایسی کوئی دھمکی ریاست دبئی کو نہیں دی لہٰذا اس قسم کی افواہیں پھیلاتے وقت احتیاط اور باریک بینی سے کام لیا جائے۔
واضح رہے کہ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عین الاسد میں امریکی ایئر بیس پر جوابی کارروائی کے بعد ان ممالک کو خبردار کیا تھا کہ جہاں امریکی فوجی اڈے ہیں بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر امریکہ نے دوبارہ شرارت کی تو اسے مزید سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔