مشرق وسطی

ایران نے نہیں بلکہ امریکہ نے مذاکرات کو چھوڑا ہے۔ جواد ظریف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے نہیں بلکہ امریکہ نے مذاکرات کو چھوڑا ہے اور وہ مذاکرات کی میز پر واپسی کا راستہ اچھی طرح جانتا ہے۔

یہ بات محمد جواد ظریف جو اقوام متحدہ کی سماجی اور معاشی کونسل کی سالانہ نشست میں شرکت کرنے کیلئے نیوریاک کے دورے پر ہیں، جواد ظریف نے بدھ کے روز بلوم برگ نیوز چینل کیساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس سے پہلے صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی معاشی جنگ نے ایرانی عوام کو نشانہ بنایا ہے جسے جلد از جلد رکنے کی ضروت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بلوم برگ نیوز چینل کیساتھ اپنی انٹرویو میں ایران کی جانب سے جوہری بم تیار کرنے کے امریکی دعوی کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری بم تیار کرنے کے درپے تھا اس کو اسی وقت تیار کیا جاتا جب اس کیلئے خرچےکیا تھا لیکن ہم نہ اسی وقت اور نہ ہی ابھی جوہری بم تیار کرنے کے درپے نہیں ہیں کیونکہ ایران کے سپریم لیڈر نے ایک فتوی میں اس کو منع کیا ہے اور ویسے ہمارا خیال میں جوہری بم کی تیاری قیام امن میں مددگار ثابت نہیں ہوگی۔

ظریف نے جبر الٹر میں ایرانی آئل ٹینکر کو تحویل میں لینے کے حوالے سے کہا کہ برطانیہ کو ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کا کوئی حق نہیں ہے اور اس کا یہ اقدام، بے شک بحری قزاقی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کا اصول یہ ہے کہ جب کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ ایران کا مقصد امن اور عزت سے زندگی گزارنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button